او آئی سی کی جانب سے کوہاٹ مسجد خود کش دھماکے کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کوہاٹ کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور نمازیوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے، جبکہ یہ خودکش حملہ مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں سے دہشت گردی کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب ہوتا ہے۔ تنظیم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔