انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سعود شکیل بھی دو درجے بہتری کے بعد 16ویں اور شان مسعود چار درجے ترقی کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی ایک درجے تنزلی کے بعد 10ویں جبکہ محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد 16ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ ون ڈے بیٹرز میں سلمان علی آغا ایک درجے بہتری کے بعد 14ویں پوزیشن پر آ گئے۔
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد نواز ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں جبکہ سلمان مرزا دو درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلی اور پاکستان کے صائم ایوب دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد نویں نمبر پر آ گیا ہے۔ آسٹریلیا پہلے، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔






