کرپشن کرنے پر 13 پولیس اہلکار برطرف کر دئیے گئے

پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور نے 13 اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے تمام اہلکار خیبر پولیس سے تعلق رکھتے تھے اور لنڈی کوتل، طورخم سمیت مختلف چوکیوں پر تعینات رہے ہیں۔

اہلکاروں کے خلاف کرپشن سے متعلق شکایات اور الزامات سامنے آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے پولیس میں بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔