کم آمدنی والے افراد مہنگائی میں کمی کے منتظر ہیں، تاہم گھی، کوکنگ آئل، چاول، آٹا اور دیگر بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی کی مختلف اقسام کی قیمتیں 490 سے 618 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ معیاری چاول 420 سے 580 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہے ہیں۔
اسی طرح 5 کلوگرام معیاری آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 سے 900 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کیا جائے۔






