اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ہ و فاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج (پیر کو ) طلب کرلیا،وزیراعظم کابینہ اجلاس میں سعودی عرب کے دورے پر گفتگو کریں گے،کابینہ میں پاکستان،سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے کی حالیہ صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں،اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجموعی معاشی، سیکیورٹی اورسیاسی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،ملکی داخلی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات پرکابینہ کو آگاہ کیاجائیگا،اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
مختلف وزارتوں اورڈویژنز کی سمریاں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی،کابینہ ڈویژن نیاجلاس سے متعلق کابینہ ارکان کوآگاہ کردیا۔






