20 کروڑ تک کاروبار والے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس اسکیم نافذ

ایف بی آر نے سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نافذ کر دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس سال 2026 کے لیے اہل دکانداروں کو مجموعی کاروبار پر صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اسکیم کا انتخاب نہ کرنے یا مقررہ وقت تک ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والے دکانداروں پر 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔