//

کویت کے پاکستان سے کیے گئے دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کویت اور پاکستان کے درمیان 11 جون 2023 کو ہونے والے دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کویتی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور سیکیورٹی شعبوں میں تعاون کے لیے فریم ورک کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور کویت کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے قوانین، ضوابط اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق فوجی تربیت، تعلیم اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

معاہدے میں فوجی تربیت و تعلیم، لاجسٹک تعاون، فوجی اہلکاروں اور تکنیکی ماہرین کے تبادلے، سائنسی و تکنیکی تعاون، ملٹری انٹیلی جنس سمیت دیگر شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں ممالک ایگزیکٹو پروٹوکول اور سالانہ پروگرامز کے ذریعے تعاون کو آگے بڑھائیں گے، جبکہ مختلف سطحوں پر سرکاری وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی روابط مزید مستحکم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close