امریکی دوا ساز کمپنی نے ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے ایلیماٹراویر (Alimatravir) نامی تجرباتی دوا تیار کی ہے، جو کامیاب آزمائشوں کی صورت میں ماہانہ صرف ایک گولی کے ذریعے وائرس سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔
کمپنی نے اس دوا کی کم قیمت پر فراہمی کے لیے 129 کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں سات جنیرک دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ رائلٹی فری لائسنسنگ معاہدے کیے ہیں، تاکہ ضرورت مند افراد کو سستی متبادل ادویات دستیاب ہو سکیں۔
کمپنی کے مطابق ایلیماٹراویر اس وقت کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہے۔ اگر آزمائشیں کامیاب رہیں تو یہ دوا ایک گولی کے ذریعے ایک ماہ تک ایچ آئی وی-1 سے تحفظ فراہم کر سکے گی، جبکہ دوا لینے کے تقریباً ایک گھنٹے کے اندر اس کا اثر شروع ہو جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری منظوری سے قبل ہی دوا کی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاکہ منظوری ملنے کے بعد اسے جلد از جلد ضرورت مند ممالک تک پہنچایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






