//

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں تعطیل عام کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت نے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں تعطیل عام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی درخواست پر دی گئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، جس کے باعث الیکشن کمیشن نے حکومت سے پولنگ کے روز تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق صرف میرپور ڈویژن کی حدود تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close