حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جو 23 جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






