//

فیفا ورلڈکپ 2026: گولڈن بال اور گولڈن گلوو کس کے نام رہا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر اسپین نے نہ صرف ٹیم کی سطح پر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ انفرادی اعزازات میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن اسپین کے کپتان اور مڈفیلڈر روڈریگو ہرنینڈیز (روڈری) کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے گولڈن بال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ روڈری نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار قیادت اور مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کو اس کے دوسرے ورلڈ کپ ٹائٹل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی مسلسل تیسری بار گولڈن بال جیتنے کے خواہاں تھے۔ 1978 میں اس ایوارڈ کے آغاز کے بعد وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز ایک سے زیادہ مرتبہ اپنے نام کیا۔ 39 برس کی عمر میں بھی میسی نے ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم اس بار انہیں سلور بال پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ فرانس کے کیلیان ایمباپے برونز بال کے حقدار قرار پائے۔

اسپین کے گول کیپر اونائی سیمون نے بہترین کارکردگی پر گولڈن گلوو ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ دفاعی کھلاڑی پاؤ کوبارسی کو ٹورنامنٹ کا بہترین نوجوان کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے اسی ٹیم کے نوجوان ونگر لامین یامال سمیت دیگر امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

گول اسکورنگ کے شعبے میں فرانس کے کیلیان ایمباپے نے 10 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ گولڈن بوٹ جیت لی، اگرچہ فرانس کی ٹیم ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ دوسری جانب لیونل میسی نے 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ اپنے ورلڈ کپ کی مہم کا اختتام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close