//

اسٹیڈیم گیٹس پر افراتفری پھیل گئی

نیوجرسی (آئی این پی): فیفا ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے مہنگے ٹکٹ خریدنے والے ہزاروں شائقین کو میٹ لائف اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو گھنٹے سے زائد قطاروں میں انتظار کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، تاہم میچ سے قبل اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر تکنیکی خرابی کے باعث افراتفری پھیل گئی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرن اسٹائلز (خودکار داخلی گیٹس) پر ٹکٹ اسکین کرنے کے نظام میں خرابی آ گئی، جس کی وجہ سے متعدد شائقین کے ٹکٹ اسکین نہ ہو سکے اور لمبی قطاریں لگ گئیں۔

82 ہزار 500 نشستوں والے اسٹیڈیم کے باہر سیکیورٹی اہلکار بھی ہجوم کو منظم کرنے میں مشکلات کا شکار رہے، جبکہ شائقین اپنی نشستوں تک پہنچنے کے لیے گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔

دوسری جانب ورلڈ کپ فائنل کو تاریخ کا مہنگا ترین کھیلوں کا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ فیفا کی آفیشل ری سیل ویب سائٹ پر میچ سے ایک روز قبل سب سے سستا ٹکٹ بھی تقریباً 6 ہزار برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہو رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close