//

بشریٰ انصاری کا اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق حیران کن انکشاف

بشریٰ انصاری کا اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق اہم انکشاف

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب آمدنی سے متعلق گردش کرنے والے تاثر پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ان کی کمائی کے بارے میں بڑھا چڑھا کر اندازے لگاتے ہیں۔

بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ عرصے سے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ زندگی پر مبنی وی لاگز بھی بنا رہی ہیں اور باقاعدگی سے اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔

حال ہی میں ایک وی لاگ میں گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے دوستوں کی حوصلہ افزائی پر یوٹیوب وی لاگنگ کا آغاز کیا۔ ان کے مطابق، ابتدا میں انہیں اس حوالے سے کافی رہنمائی اور تعاون ملا، جس کے بعد انہوں نے باقاعدگی سے وی لاگز بنانا شروع کیے۔

اداکارہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورے کے باعث کچھ عرصے کے لیے وی لاگنگ کا سلسلہ رک گیا تھا، تاہم اب انہوں نے دوبارہ آغاز کر دیا ہے اور آئندہ کینیڈا کے سفر کے دوران بھی نئے وی لاگز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔

بشریٰ انصاری نے اپنی آمدنی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ یوٹیوب سے ماہانہ 10 ہزار ڈالر کماتی ہیں۔ ان کے مطابق حقیقت اس سے مختلف ہے اور لوگ اس حوالے سے مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری اور دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ باقاعدگی سے وی لاگز تیار کرنا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ مصروف شوٹنگ شیڈول کے دوران معیاری مواد بنانا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close