//

گولڈن بوٹ کی ریس میں نیا ٹوئسٹ، ایمباپے نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

ایمباپے نے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گولڈن بوٹ کی دوڑ مزید سنسنی خیز ہو گئی ہے، جہاں فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف تیسری پوزیشن کے میچ میں دو گول اسکور کرنے کے بعد ایمباپے نہ صرف ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے بلکہ ورلڈ کپ تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ اس میچ میں فرانس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ایمباپے کی انفرادی کارکردگی نمایاں رہی۔

میچ میں دو گول کے بعد ایمباپے کے ورلڈ کپ گولز کی تعداد 22 ہو گئی، جس کے ساتھ انہوں نے لیونل میسی کے 21 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے یہ اعزاز صرف 22 ورلڈ کپ میچز میں حاصل کیا۔

ایمباپے نے 2018 کے ورلڈ کپ میں 4، 2022 میں 8 جبکہ 2026 کے ورلڈ کپ میں اب تک 10 گول اسکور کیے ہیں۔ گولڈن بوٹ کی موجودہ دوڑ میں وہ 10 گول اور 4 اسسٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ لیونل میسی 8 گول اور 4 اسسٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ارلنگ ہالینڈ 7 گول کے ساتھ تیسرے اور جوڈ بیلنگھم 7 گول کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ایمباپے نے اپنی کامیابی پر کہا کہ ریکارڈ اہم ضرور ہے، لیکن ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ اپنی ٹیم کی کامیابی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ فرانس فائنل میں پہنچتا۔

فرانسیسی کپتان نے اس ورلڈ کپ میں ایک اور منفرد اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔ وہ گروپ مرحلے، ناک آؤٹ راؤنڈز، کوارٹر فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ میں گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم وہ سیمی فائنل میں گول نہیں کر سکے۔

اب تمام نظریں ورلڈ کپ فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں لیونل میسی کے پاس نہ صرف اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے بلکہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں دوبارہ برتری حاصل کرنے کا موقع موجود ہے۔ میسی اور ایمباپے کے درمیان یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close