پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 125 روپے 73 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 65 پیسے مختلف مدات میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 18 جولائی 2026 سے ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 191 روپے 42 پیسے ہے، تاہم حکومت نے اس کی قیمت 315 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ اس قیمت میں 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 18 روپے 16 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 95 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔
اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 241 روپے 70 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر مجموعی طور پر 112 روپے 65 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






