استنبول (آئی این پی): ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں آج صبح 5.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے قریبی کئی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (آفاد) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر آیا، جس کا مرکز ضلع بطلغازی تھا جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
آفاد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ سمیت قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ترکیہ کے وزیرِ ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے کہا ہے کہ بطلغازی میں آنے والے زلزلے کے بعد تاحال کسی منفی صورتِ حال کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے موصول ہونے والی تمام اطلاعات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






