//

کرکٹ لیجنڈ انتقال کرگئے ، دنیائے کرکٹ سوگوار

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، جس کے بعد کرکٹ کی دنیا ایک عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئی۔

سر گیری سوبرز نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 26 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 8,032 رنز اسکور کیے۔

انہوں نے 1958 میں پاکستان کے خلاف 365 رنز کی تاریخی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو کئی برسوں تک برقرار رہا۔

سر گیری سوبرز کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے انہیں کھیل کی تاریخ کی ممتاز ترین شخصیات میں شامل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close