//

محمد نواز پر ڈوپنگ ثابت، آئی سی سی نے سزا سنا دی

لاہور (آئی این پی): پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت ہونے کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق 7 فروری 2026 کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں ان کے نمونے میں ممنوعہ مادہ کاربوکسی-ٹی ایچ سی پایا گیا۔

محمد نواز نے ضابطے کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ممنوعہ مادہ کھیل میں کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اس وضاحت کی بنیاد پر آئی سی سی نے ان پر تین ماہ کی نااہلی عائد کی، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے کیا گیا، جب انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی اختیار کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق اگر محمد نواز منشیات سے متعلق علاج کا مقررہ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو ان کی سزا کم ہو کر ایک ماہ رہ جائے گی، اور چونکہ وہ ڈھائی ماہ کی معطلی پہلے ہی گزار چکے ہیں، اس صورت میں مزید پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی نے 7 فروری سے یکم مئی 2026 تک محمد نواز کے تمام کرکٹ ریکارڈز بھی کالعدم قرار دے دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close