//

ملائیشیا کا دوٹوک مؤقف، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، انور ابراہیم

کوالالمپور (آئی این پی): ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کوئی اسرائیلی شہری پایا گیا تو اسے فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے بتایا کہ حکام جنوبی ریاست جوہر میں ایک نجی رہائشی کمیونٹی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر اسرائیلی شہریوں کی شمولیت کے الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر تحقیقات میں یہ الزامات درست ثابت ہوئے تو حکومت کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی۔

انور ابراہیم نے واضح کیا کہ متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل چھان بین کر رہے ہیں اور کسی بھی اسرائیلی شہری کی موجودگی ثابت ہونے پر فوری ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، البتہ خصوصی حکومتی اجازت کی صورت میں محدود استثنیٰ دیا جا سکتا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ریاستی حکومت نے نیٹ ورک اسکول نامی ایک اسٹارٹ اپ کمیونٹی سے متعلق الزامات پر وفاقی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس کے بعد وزارتِ داخلہ نے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close