//

10 ہزار سے زائد ملازمین برطرف کرنے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی): سندھ حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے 10 ہزار سے زائد ملازمین کو گھوسٹ قرار دے کر ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن کے 200 سے زائد ملازمین کو اشتہاری گھوسٹ قرار دے کر ملازمت سے فارغ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملازمین شوکاز نوٹس کے باوجود اپنی غیر حاضری کی تسلی بخش وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

محکمہ کے مطابق گھوسٹ ملازمین میں نائب قاصد، چوکیدار، مالی، لیب اٹینڈنٹ، پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حیدرآباد کے علاوہ کراچی، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد ڈویژن میں بھی ہزاروں گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ ان تمام ملازمین کو اگست کے دوران مرحلہ وار ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close