//

ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی

کراچی (آئی این پی): کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، کیونکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق جون 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 1 روپے 20 پیسے مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 29 جولائی کو اسلام آباد میں سماعت کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اگر درخواست منظور ہو گئی تو کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close