//

دریا میں آلائشیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

پشاور (آئی این پی): خیبرپختونخوا حکومت نے دریائے سوات میں جانوروں کا خون اور آلائشیں پھینکنے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بحرین کے علاقے میں دریا کے کنارے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم تھا، جہاں طویل عرصے سے جانور ذبح کیے جا رہے تھے اور ان کا خون و دیگر باقیات دریائے سوات میں پھینکی جا رہی تھیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔

صوبائی حکومت نے اپر سوات کی ضلعی انتظامیہ کو فوری ایف آئی آر درج کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق دریاؤں میں آلائشیں اور جانوروں کا فضلہ پھینکنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اور عوامی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ماضی میں بھی سیاحتی مقامات پر ایسے غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور ناقص صفائی کے باعث اسی نوعیت کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close