//

ورلڈکپ میں جگہ بنانے کی جنگ شروع، کوالیفائر میں کون سی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی؟

آئی سی سی کے نئے فارمیٹ کے بعد 2027 ورلڈ کپ کوالیفائر کی اہمیت بڑھ گئی

آئی سی سی کے نئے ورلڈ کپ فارمیٹ کے بعد 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائر کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت 10 ٹیموں پر مشتمل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم براہِ راست ورلڈ کپ 2027 کے مرکزی مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی اور اسے ابتدائی سپر سیریز کھیلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق کوالیفائر ٹورنامنٹ 2027 کے آغاز میں متوقع ہے، تاہم میزبان ملک اور مکمل شیڈول کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ امکان ہے کہ اس کا فارمیٹ 2023 ورلڈ کپ کوالیفائر جیسا ہوگا، جس میں 10 ٹیمیں دو گروپس میں تقسیم ہوں گی، جبکہ بعد ازاں سپر سکس مرحلہ کھیلا جائے گا۔

نئے نظام کے مطابق ستمبر 2026 تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست آٹھ ٹیمیں، میزبان ممالک جنوبی افریقا اور زمبابوے کے ساتھ، براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ حاصل کریں گی۔ اس کے علاوہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھی براہِ راست مرکزی مرحلے میں پہنچے گی۔

کوالیفائر میں دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو سپر سیریز کھیلنا ہوگی، جہاں صرف ایک ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی، جبکہ باقی دو ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو جائیں گی۔

کوالیفائر ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں دو کم رینکنگ والی فل ممبر ٹیمیں، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کی چار بہترین ٹیمیں اور کوالیفائر پلے آف سے آنے والی چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close