//

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی (آئی این پی): پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز بعد ہی دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر فی اونس تک آ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 126 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 6 ہزار 29 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close