//

مہنگائی کا نیا جھٹکا، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (آئی این پی): ملک بھر میں مہنگائی کی رفتار میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں ایک ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے (SPI) کے مطابق مہنگائی 1.40 فیصد بڑھ گئی، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح 13.09 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے میں 27 اشیائے ضروریہ مہنگی، 4 سستی جبکہ 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں ڈیزل 4.41 فیصد، پیٹرول 4.40 فیصد جبکہ ایل پی جی 12.46 فیصد مہنگی ہوئی۔

اشیائے خورونوش میں ٹماٹر 22.79 فیصد اور چکن 14.66 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ آلو، پیاز، انڈے اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کچھ اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی بھی دیکھی گئی۔ کیلے 0.80 فیصد اور دال مونگ 0.70 فیصد سستی ہوئی، جبکہ چینی اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close