//

عامر خان کو انتہا پسند ہندوؤں کیجانب سے دھمکیاں، ق-ت-ل پر بڑے انعام کا اعلان

بالی ووڈ اداکار عامر خان کو تیسری شادی کے بعد مبینہ طور پر انتہا پسند ہندو گروہوں کی جانب سے تنقید اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ہندو رہنما جگد گرو پرم ہنس اچاریہ نے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بعض انتہا پسند افراد نے عامر خان کی نجی زندگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاج کیا تھا اور ان کا پتلا بھی نذرِ آتش کیا گیا تھا۔ ان افراد نے اداکار پر ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادیاں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close