//

آج پھلوں، سبزیوں ، گوشت اور انڈوں کا ریٹ کیا چل رہا ہے ؟ جانئے

پھلوں، سبزیوں، گوشت اور انڈوں کے آج کے ریٹس — جمعہ 17 جولائی 2026

اوپن مارکیٹ میں جمعہ 17 جولائی 2026 کو پھلوں، سبزیوں، گوشت اور انڈوں کی قیمتیں جاری کی گئیں۔ پھلوں میں سیب کالا کلو پہاڑی درجہ اول 410 روپے فی کلو، خوبانی سفید 320 روپے فی کلو، کیلا 215 روپے فی درجن، آم انور رٹول 315 روپے فی کلو، جامن دیسی 190 روپے فی کلو جبکہ آلو بخارہ 420 روپے فی کلو فروخت ہوا۔

سبزیوں میں آلو درجہ اول 35 روپے فی کلو، پیاز 105 روپے فی کلو، چائنہ لہسن 235 روپے فی کلو، دیسی لہسن 140 روپے فی کلو، فارمی کھیرا 160 روپے فی کلو، بھنڈی 100 روپے فی کلو، دیسی لیموں 140 روپے فی کلو جبکہ تھائی لینڈ ادرک 330 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی۔

گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کے مطابق بکرے کا گوشت 1600 روپے فی کلو، گائے کا گوشت 294 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی 339 روپے فی کلو، برائلر گوشت 512 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 241 روپے فی درجن فروخت کیے گئے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ایک بار پھر سرکاری نرخنامے سے تجاوز کر گئیں۔ بیشتر اشیاء مقررہ نرخوں کے بجائے زیادہ قیمتوں پر فروخت ہوتی رہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کا نظام مؤثر نظر نہیں آیا۔ مارکیٹ میں آلو سرکاری قیمت 35 روپے کے مقابلے میں 80 روپے فی کلو، پیاز 97 روپے کے بجائے 150 روپے فی کلو اور ٹماٹر 225 روپے کے بجائے 320 روپے فی کلو فروخت ہوئے۔

اسی طرح ہرنائی لہسن کی سرکاری قیمت 225 روپے تھی، مگر مارکیٹ میں یہ 450 روپے فی کلو تک پہنچ گیا، جبکہ ادرک 350 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ دیگر سبزیوں میں بھنڈی 95 روپے کے مقابلے میں 120 روپے، کریلا 66 روپے کے بجائے 100 روپے اور ٹینڈے 114 روپے کے مقابلے میں 120 روپے فی کلو فروخت کیے گئے۔

پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخنامے سے زیادہ رہیں۔ کچا آم 40 روپے کے بجائے 90 روپے فی کلو، سندھڑی آم 230 روپے کے مقابلے میں 290 روپے، دوسہری آم 257 روپے کے بجائے 290 روپے فی کلو، آڑو 190 روپے کے مقابلے میں 250 روپے، سیب 355 روپے کے بجائے 400 روپے فی کلو جبکہ کیلا 150 روپے کے بجائے 200 روپے فی درجن فروخت کیا گیا۔ مارکیٹ میں سرکاری نرخوں اور عملی فروخت کی قیمتوں میں واضح فرق برقرار رہا، جس کے باعث شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close