//

پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت، کمپنیوں کا حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ

لاہور (آئی این پی): لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت سامنے آ گئی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کے مطابق کئی پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، جبکہ عملہ صارفین کو ہائی آکٹین خریدنے کا مشورہ دے رہا ہے، جس پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے حکومت کو ممکنہ پیٹرول بحران سے خبردار کرتے ہوئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت صرف 15 روز کی ضرورت کے مطابق پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں۔

تیل کمپنیوں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ملک کے مختلف علاقوں میں قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close