//

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا حریت رہنما الطاف وانی کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور نے حریت رہنما الطاف وانی کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے الطاف وانی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ اور غم کی گھڑی میں حکومتِ آزاد کشمیر اور پوری کشمیری قوم الطاف وانی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close