چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی *بلاول بھٹو زرداری* آزاد جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم *راجہ پرویز اشرف، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر **چوہدری محمد یاسین، سینئر رہنما **چوہدری محمد ریاض* اور ڈی جی پولیٹیکل افیئرز *عامر ذیشان جرال* بھی موجود تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی جیسے ہی *کوہالہ پل* کے راستے مظفرآباد کی حدود میں داخل ہوئے، قائم مقام صدر آزاد کشمیر و اسپیکر قانون ساز اسمبلی *چوہدری لطیف اکبر، **میاں عبدالوحید، **سید بازل علی نقوی، **سردار جاوید ایوب، **مختار عباسی، **دیوان چغتائی، **اشفاق ظفر، **مبشر منیر اعوان* سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
اس موقع پر *”جئے زرداری، جئے بلاول”* کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس کی صورت میں دارالحکومت مظفرآباد لایا گیا۔ دورے کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بلاول بھٹو زرداری اپنے تین روزہ دورے میں *پونچھ ڈویژن* اور *مظفرآباد ڈویژن* کے پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں آئندہ آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی، تنظیمی امور اور انتخابی مہم پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
دورے کے پہلے روز صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر *چوہدری محمد یاسین* چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، جس میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے پارٹی امیدواروں، ڈویژنل صدور اور اضلاع *مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی* کے پارٹی صدور سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






