افسران کے لیے مفت بجلی ختم، چیخیں نکل گئیں

لیسکو افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، اب عام صارفین کی طرح بل ادا کریں گے

عوام کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گریڈ 18 سے 20 تک کے افسران کی مفت بجلی یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔ اب ان افسران کو بھی عام صارفین کی طرح بجلی کے بل ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد کئی افسران کو پہلی بار مکمل بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں، جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ ان کی آمدن کا بڑا حصہ اب بجلی کے اخراجات پر صرف ہو رہا ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق پہلے گریڈ 18 کے افسران کو سالانہ 6 ہزار، گریڈ 19 کے افسران کو 8 ہزار اور گریڈ 20 کے افسران کو 10 ہزار مفت بجلی یونٹس فراہم کیے جاتے تھے، تاہم یہ سہولت اب ختم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی فیصلہ ملک کی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے گریڈ 18 سے 20 کے افسران کے لیے بھی کیا گیا تھا، تاہم متعدد کمپنیوں نے عدالتوں سے حکمِ امتناع حاصل کر کے مفت بجلی کی سہولت برقرار رکھی ہوئی ہے۔

لیسکو کے بعض افسران کا مؤقف ہے کہ دیگر کمپنیوں میں مفت بجلی کی سہولت کی بحالی غیر قانونی ہے، کیونکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزارتِ توانائی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے یکساں پالیسی نافذ کرے اور مفت بجلی کی سہولت تمام اداروں میں یکساں طور پر ختم کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close