اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری فیصل ممتاز راٹھور، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض کی موجودگی میں ضلع حویلی سے زاہد ہاشمی اور ماجد گیلانی نے اپنے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر محترمہ فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور وفاق کی مضبوطی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، جبکہ پارٹی کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی دن بہ دن مزید مضبوط اور منظم ہو رہی ہے، جبکہ عوام کا اعتماد ہی پارٹی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






