وینزویلا میں دو ہفتے قبل آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 4 ہزار 118 ہو گئی ہے، جبکہ 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے تباہ کن زلزلوں نے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے لا گوائرا میں 800 سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئیں۔
اگرچہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے، تاہم متاثرہ خاندان اب بھی ملبے کے ڈھیروں میں اپنے لاپتہ عزیزوں کی لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
طویل معاشی بحران کے باعث وینزویلا کی سرکاری خدمات اور بنیادی ڈھانچہ پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے بدھ کے روز زلزلہ متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لیے 300 ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






