منگی ڈیم حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا “آپریشن شعبان” جاری، متعدد دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ
منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی “آپریشن شعبان” جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 مبینہ دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، 6 اور 7 جولائی کو ہونے والی کارروائیوں میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں، خضدار کے علاقے زیدی میں آج صبح دہشت گردوں کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر کیے گئے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق، پاک فوج اور ایف سی کی فوری کارروائی میں 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی گئی کارروائیوں میں بھی 5 سے 6 مزید مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 75 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






