آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، نئے نرخ جاری

کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 12 مئی کے مقررہ نرخوں کے مقابلے میں 9 جولائی کو آٹے کی تمام اقسام کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کے تحت ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 110 روپے سے بڑھا کر 122 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ریٹیل میں ریگولر آٹے کی قیمت 113 روپے سے بڑھا کر 125 روپے فی کلو کر دی گئی، جبکہ فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 118 روپے سے بڑھا کر 132 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ریٹیل قیمت 121 روپے سے بڑھا کر 135 روپے فی کلو کر دی گئی، جبکہ چکی کے آٹے کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے۔

کمشنر کراچی نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close