اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی, جانئے تفصیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں اہم تبدیلی، جسٹس انعام امین منہاس شامل

اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جبکہ جسٹس انعام امین منہاس کو کمیٹی کا نیا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اب انتظامی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے۔ ان کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس اعظم خان بدستور کمیٹی کے ارکان رہیں گے۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ انتظامی کمیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام انتظامی امور اور اہم فیصلوں کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close