معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
معروف برطانوی گلوکارہ بونی ٹیلر 75 برس کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئیں، جہاں وہ آنتوں کی سرجری کے بعد ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بونی ٹیلر نے 1969 میں موسیقی کے میدان میں قدم رکھا، جبکہ 1977 میں ان کا البم “دی ورلڈ اسٹارٹس ٹونائٹس” منظرِ عام پر آیا، جس نے انہیں عالمی شہرت دلائی۔ بعد ازاں 1983 میں ان کا مشہور گانا “ٹوٹل ایکلیپس آف دی ہارٹ” بے حد مقبول ہوا اور ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی ثابت ہوا۔
بونی ٹیلر کے دیگر معروف گانوں میں “ہولڈنگ آؤٹ فار اے ہیرو”، “اِٹس اے ہارٹ ایچ” اور “لوسٹ اِن فرانس” شامل ہیں۔
انہوں نے اپنے طویل فنی سفر کے دوران 18 سے زائد البمز ریلیز کیے، جن میں سے بیشتر کو شائقین کی بھرپور پذیرائی ملی اور وہ موسیقی کے چارٹس پر نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






