تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے جنوبی صوبے بوشہر میں دو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبائی سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملوں میں دشتی کاؤنٹی میں واقع ایک فوجی تنصیب کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، جبکہ بعد ازاں چغادک شہر کے قریب موجود ایک اور فوجی تنصیب پر بھی حملہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جنوبی ایران کے شہروں بندر عباس اور بوشہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے بندر عباس بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نقصان پہنچنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے باوجود ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے، آلات اور آپریشنل نظام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام تنصیبات محفوظ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






