اسلام آباد: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی لازوال قربانی قوم کا سرمایۂ افتخار ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، جرات اور حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شجاعت اور قربانی آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان کا دفاع شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ناقابلِ تسخیر ہے اور پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر اور آزادی کے حقیقی محافظ ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






