غریب عوام کیلئے بری خبر ، آئل و گھی ملز مالکان نے قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا

 آئل و گھی ملز مالکان کی اجارہ داری، فیول کی قیمت کا جواز بنا کر قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
فیول کی قیمت نیچے آنے پر تاحال درجہ اول ، درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمت میں کمی نہ کی جاسکی۔فیول پرائسز میں اضافے سے قبل درجہ اول کا گھی و آئل کی قیمت 560 روپے فی کلو تھی۔درجہ اول کے آئل و گھی کی موجودہ قیمت 610 روپے مختص ہے
فیول پرائسز کا جواز بنا کر درجہ اول کے گھی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔درجہ اول آئل کی قیمت میں بھی 50 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔پٹرول کی قیمت میں اضافے کا جوز بنا کر درجہ دوم کے گھی و آئل کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔
صدرکریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ دوم کے گھی و آئل کی موجودہ قیمت 550 روپے فی کلو ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود آئل و گھی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی،وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کہ وہ ملز مالکان کی اجارہ داری کو ختم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close