محکمہ موسمیات کی درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر میں درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں دن بھر گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

ادھر جنوب مغرب کی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close