سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ سونپ دیا گیا

آزاد جموں و کشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیمی قیادت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس کو استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا صدر مقرر کر دیا ہے، جبکہ نثار عنصر ابدالی کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نئی تنظیمی تقرریوں کا مقصد آزاد کشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانا اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے لیے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close