اسلام آباد
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر نے آئندہ قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کر دی ہے ۔ایک حلقے بھمبر سٹی میں پارٹی نے کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا جبکہ سدھنوتی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پارٹی مولانا سعید یوسف کو سپورٹ کر رہی ہے ۔پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ، ڈی جی پولیٹیکل آفئیرز ہمراہ وزیر اعظم عامر ذیشان جرال کے مطابق پارٹی چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں میں ایل اے-1 میرپور-1 (ڈڈیال) سے محمد افسر شاہد، ایل اے-2 میرپور-2 (چکسواری) سے چوہدری قاسم مجید، ایل اے-3 میرپور-3 (میرپور سٹی) سے چوہدری یاسر سلطان، ایل اے-4 میرپور-4 (کھڑی شریف) سے صہیب ارشد، ایل اے-5 بھمبر-1 (برنالہ) سے چوہدری پرویز اشرف، ایل اے-6 بھمبر-2 (سماہنی) سے خضر رحمان راجہ جبکہ ایل اے-7 بھمبر-3 (بھمبر سٹی) کی نشست خالی رکھی گئی ہے ۔
اسی طرح ایل اے-8 کوٹلی-1 (راج محل) سے ظفر اقبال ملک، ایل اے-9 کوٹلی-2 (نکیال) سے چوہدری جاوید اقبال بدھانوی، ایل اے-10 کوٹلی-3 (کوٹلی سٹی) سے چوہدری محمد یاسین ، ایل اے-11 کوٹلی-4 (سہنسہ) سے چوہدری محمد اخلاق، ایل اے-12 کوٹلی-5 (چرہوئی) سے چوہدری محمد یاسین ، ایل اے-13 کوٹلی-6 (کھوئیرٹہ) سےچوہدری محمد ولید انقلابی امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔فہرست کے مطابق ایل اے-14 باغ-1 (دھیرکوٹ) سے راجہ مبشر اعجاز، ایل اے-15 باغ-2 (وسطی ) سے سردار ضیاءاالقمر ، ایل اے-16 باغ-3 (شرقی) سے سردار قمر الزمان خان، ایل اے-17 باغ-4 (حویلی) سے فیصل ممتاز راٹھور، ایل اے-18 پونچھ (عباس پور) سے سردار امجد یوسف خان، ایل اے-19 پونچھ (ہجیرہ) سے سردار سعود صادق، ایل اے-20 پونچھ (علی سوجل) سے سردار محمد یعقوب خان، ایل اے-21 پونچھ (راولاکوٹ سٹی) سے سردار عابد حسین عابد ، ایل اے-22 پونچھ (تھوراڑ) سے سردار احمد صغیر جبکہ ایل اے-23 پونچھ و سدھنوتی (پلندری) سے مولانا سعید یوسف کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تحت امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ایل اے-24 پونچھ و سدھنوتی (بلوچ) سے فہیم اخترربانی ، ایل اے-25 وادی نیلم-1 (اپر نیلم) سے میاں عبدالوحید، ایل اے-26 وادی نیلم-2 (اٹھمقام) سے میاں عبد الوحید، ایل اے-27 مظفرآباد-1 (کوٹلہ) سے سردار محمد جاوید ایوب ، ایل اے-28 مظفرآباد-2 (لچھرات) سے سید بازل علی نقوی، ایل اے-29 مظفرآباد-3 (مظفرآباد سٹی) سے سردار مختار احمد خان، ایل اے-30 مظفرآباد-4 (ہٹیاں/دوپٹہ) سے مبشر منیر اعوان، ایل اے-31 مظفرآباد-5 (کھاوڑہ) سے چوہدری لطیف اکبر، ایل اے-32 مظفرآباد-6 (چکار) سے محمد اشفاق ظفر اور ایل اے-33 مظفرآباد-7 (لیپہ) سے دیوان علی خان چغتائی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
مہاجرین کی نشستوں پر ایل اے-34 جموں-1 (پنجاب/سندھ/بلوچستان) سے چوہدری عبدالقدیر چوہان، ایل اے-35 جموں-2 (گوجرانوالہ) سے محمد آصف، ایل اے-36 جموں-3 (سیالکوٹ) سے احسن اسماعیل، ایل اے-37 جموں-4 (نارووال) سے شاہین کوثر ڈار، ایل اے-38 جموں-5 (گجرات) سے راجہ شاہد اقبال، ایل اے-39 جموں-6 (جہلم/راولپنڈی) سے چوہدری فخر زمان، ایل اے-40 ویلی-1 (سندھ/بلوچستان) سے عامر عبدالغفار، ایل اے-41 ویلی-2 (لاہور ڈویژن) سے غلام عباس میر، ایل اے-42 ویلی-3 (ملتان، ساہیوال) سے محمد عاصم شریف، ایل اے-43 ویلی-4 (راولپنڈی) سے جاوید بٹ، ایل اے-44 ویلی-5 (راولپنڈی/اسلام آباد) سے محمد راشد اسلام اور ایل اے-45 ویلی-6 (خیبر پختونخوا) سے عبدالماجد خان کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔سید عزادار حسین کاظمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کے کسی بھی ٹکٹ ہولڈر نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی ہے ہر امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور انتخابی مہم کو جاری رکھے ہوے ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






