پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے ایک لاکھ ای بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جو آسان اور بلاسود اقساط پر دی جائیں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ای بائیک سکیم کے پہلے مرحلے میں صرف طلبہ کو شامل کیا جائے گا تاکہ انہیں سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ طلبہ کے لیے ای بائیکس کی ماہانہ قسط تقریباً 2,100 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ رجسٹریشن اور ڈاؤن پیمنٹ پر بھی حکومت سبسڈی فراہم کرے گی،ہر طالب علم کو 70 ہزار روپے تک مجموعی سبسڈی دی جائے گی، جس سے ای بائیکس کی خریداری مزید آسان ہو جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






