مون سون کے پہلے اسپیل کی انٹری، طوفانی بارشوں کا الرٹ

 محکمہ موسمیات نے آج سے 6 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کی پیش گوئی کی ہے، آج سے چھ جولائی کے دوران ملک کے بیش تر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ میں بادل برسنے کی توقع ہے، موسلادھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور اور نوشہرہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

بالائی علاقوں میں لینڈسلائڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈ سے دور رہنے اور دوران سفر احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہا، اور موسم مرطوب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فی صد رہے گا۔

جنوب مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close