غریب عوام پر مہنگائی کا نیا وار، گھی، آئل پھر مہنگا ہو گیا

 شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے فی کلوگرام تک اضافہ کر دیا گیا۔

کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوگرام اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد درجہ اول گھی اور آئل 580 سے 610 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 570 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے، جبکہ درجہ سوم گھی 30 روپے اضافے کے بعد 490 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close