لاہور: مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے گھریلو صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 309 روپے فی کلو گرام سے کم کرکے 259 روپے فی کلو گرام مقرر کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی وافر دستیابی کے باعث قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
تاہم زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے، کیونکہ اوگرا کی مقررہ سرکاری قیمت پر لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں ایل پی جی دستیاب نہیں۔ مختلف شہروں میں صارفین اب بھی سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






