خام تیل کی قیمتیں مزید کم

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت کم ہو کر 68.65 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی گھٹ کر 71.52 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جبکہ ابوظہبی مربان کروڈ 65.98 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد میں تبدیلی، مارکیٹ کے رجحانات اور جغرافیائی و معاشی عوامل خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close