جہاز پر حملہ، جہاز کو میزائل یا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا

لندن: برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (UKMTO) نے بتایا ہے کہ عمان کے شمال میں واقع آبنائے ہرمز کے قریب ایک کارگو جہاز کو نامعلوم نوعیت کے پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ جہاز کے اسٹار بورڈ (دائیں جانب) پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (برج نما کنٹرول حصے) کو نقصان پہنچا۔

جہاز کے کپتان نے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ واقعے میں عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا اور جہاز پر موجود تمام افراد محفوظ ہیں۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے آبنائے ہرمز اور قریبی سمندری راستوں میں موجود تمام جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا سیکیورٹی خطرے کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، جہاں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعات پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close