دمبولا: بھارت کے کم عمر ترین بیٹر ویبھَو سوریاونشی نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
15 سالہ ویبھَو سوریاونشی نے سری لنکا اے کے خلاف صرف 11 گیندوں پر ففٹی اسکور کی اور ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں یہ شاندار کارنامہ انجام دیا۔
انہوں نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے 29 گیندوں پر 94 رنز بنائے اور پھر آؤٹ ہوگئے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے کوشلیا ویرارتنے کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






